میرواعظ عمرفاروق کی امریکی جیل میں ڈاکٹرفائی سے ملاقات

امریکا نے کشمیر کاز کو تسلیم کیاہے،مجھے کشمیرسے متعلق تحقیق کی مکمل آزادی ہے، فائی

امریکا نے کشمیر کاز کو تسلیم کیاہے،مجھے کشمیرسے متعلق تحقیق کی مکمل آزادی ہے، فائی، فوٹو : فائل

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے دورہ امریکا کے دوران کشمیری امریکن کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی سے ایک امریکی جیل میں طویل ملاقات کی ہے۔


سرینگر میں شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامے نے دعویٰ کیا ہے کہ میرواعظ اپنا دورہ امریکا ختم کرنے سے قبل کمبرلینڈگئے جہاں انھوں نے وفاقی جیل میں نظربند ڈاکٹرفائی سے ملاقات کی۔ اخبارکے مطابق ڈاکٹرفائی کی صحت بہترہے اورانھیں کشمیر سے متعلق تحقیقی کام جاری رکھنے کی اجاز ت دی گئی ہے۔ ملاقات میںڈاکٹر فائی نے میرواعظ کو بتایا کہ جس جج نے انھیں دوسال قید کی سزا سنائی۔انھوں نے انھیں کہا کہ وہ ایک اچھے کازکے لیے کام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹرفائی نے مزید بتایا کہ امریکا نے کشمیرکاز کو تسلیم کیاہے اور انھیں کشمیرسے متعلق تحقیق جاری رکھنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔
Load Next Story