مہمند ایجنسی میں کان منہدم ہونے سے 10 مزدور جاں بحق

خانقاہ میاں گان کی ماربل کااوپری بڑاحصہ پتھر لوڈکرنے کے دوران بیٹھ گیا

کان میں دبنے والے افراد کے بچنے کے امکابات بہت ہی کم ہیں۔ فوٹو؛ فائل

مہمندایجنسی کی تحصیل صافی خانقاہ ماربل پہاڑمیں کان بیٹھنے سے 17مزدور وڈرائیور 2گاڑیوں سمیت ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 10 مزدور جاں بحق جب کہ 7 تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خانقاہ ماربل پہاڑ پر گزشتہ روز شام کے وقت پتھرلوڈ نگ کے دوران کان کا ایک بڑااوپری حصہ اچانک بیٹھ گیاجس کے ملبے تلے تقریباً 17 مزدور، ڈرائیوراور 2مال بردارٹرک دب گئے۔ صافی کے پولیٹیکل تحصیل دار معراج خان کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا کام مقامی افراد اورماربل مائنزکی مشینری کے ذریعے شروع کردیا گیاہے جب کہ 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

معراج خان نے بتایاکہ واقعے میں صدیق اللہ ولد امیرزادہ، وحیدگل ولداول دین، شاکرولد حبیب اللہ، محمدولی ولد عمردین، شیرزمان ولدتورک، حضرت سیدولد اول دین، نصیب گل ولدشاد محمداور ڈرائیورز وکنڈکٹرز ظہورولد نورزمین، طیب ولدبلال اور ابرارخان جاں بحق ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اب کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
Load Next Story