شام بدترین لڑائی میں 40افراد ہلاک عراق میں ایرانی طیارے کو اتار کر تلاشی لی گئی
دمشق کے نواحی علاقوں میں ایک چوکی پرحملے میں 6 سرکاری فوجی مارے گئے، بمباری سے دوخواتین سمیت 11 افراد ہلاک.
شام میں منگل کوبھی بدترین لڑائی اوربمباری جاری رہی جس میں کم ازکم40 افرادہلاک ہو گئے۔
دارالحکومت کے نواحی علاقے حراستہ میں بمباری سے دوخواتین سمیت 11افرادمارے گئے۔ایک فوجی چوکی پر مخالفین کے حملے میں کم ازکم 6 فوجی مارے گئے۔ڈوما پر سرکاری فوج کی گولاباری میں 5افرادہلاک ہوئے،سرکاری فوج نے دارالحکومت کے نواحی دومزیدعلاقوں پربھی شدید گولا باری کی ،مقامی لوگوں کے مطابق صرف زبادانی کے علاقے پر کم ازکم 100گولے آکرگرے ہیں۔ترک سرحدکے قریب بے گھرلوگوں کے کیمپ پرگولاباری میں ایک حاملہ خاتون سمیت 9افرادمارے گئے۔
اردنی سرحدکے قریب ایک دھماکے میں9باغی فوجی مارے گئے۔حلب میں بھی شدیدلڑائی ہوتی رہی جہاں سے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ایک مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام کی خانہ جنگی میں اب تک31ہزار22 افرادہلاک ہوئے ہیں۔4,727 صرف گزشتہ ماہ مارے گئے۔دریں اثناء عراق نے شام جانے والے ایک طیارے کومنگل کے روزاتارکراس کی تلاشی لی کہ کہیں اس میں اسلحہ نہ لے جایاجارہاہو۔ایران کے وز یرخارجہ علی اکبرصلاحی نے شام میں غیرملکی مداخلت کے خلاف خبردارکیاہے اورکہاہے کہ شام کی حکومت کوبھی اپنے مخالفین کو تسلیم کرلیناچاہیے۔ایک آسٹریلوی چینل کوانٹرویومیں انھوں نے صدربشارالاسدکوبھی خبردارکیاہے کہ وہ اس جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کواستعمال نہ کریں۔