شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک 3 زخمی

جاسوس طیارے نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر اور ازبک کمانڈر عثمان کے کمپاؤنڈ پر 2 میزائل داغے، ذرائع


ویب ڈیسک January 04, 2015
جاسوس طیارے نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر اور ازبک کمانڈر عثمان کے کمپاؤنڈ پر 2 میزائل داغے، ذرائع فوٹو: فائل

تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2015 کے پہلے ڈرون حملے میں امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کو نشانہ بنایا جس میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس طیارے نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر اور ازبک کمانڈر عثمان کے کمپاؤنڈ پر 2 میزائل داغے جس میں دونوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملوں کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور حکومت کا موقف ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی سرحدی حدود بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے لہٰذا انھیں فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں