خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں 200 مشتبہ افراد گرفتار

حراست میں لیے جانے افراد زیادہ تر افغان باشندے ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2015
سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر شاہ کس کے علاقے میں کارروائی کی۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس میں کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہے جبکہ زیر حراست افراد میں سے زیادہ تر افغان باشندے ہیں جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں