لاپتہ بھارتی اداکارہ لیلیٰ کے فارم ہائوس سے6 انسانی ڈھانچے ملے

اداکارہ اسکی والدہ اوراہلخانہ کے دیگر افراد گزشتہ فروری سے لاپتہ ہیں، وفا مشہور فلم تھی

اداکارہ اسکی والدہ اوراہلخانہ کے دیگر افراد گزشتہ فروری سے لاپتہ ہیں، وفا مشہور فلم تھی

SYDNEY:
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی ادا کارہ لیلیٰ خان کے فارم ہاؤس سے چھ انسانی ڈھانچے برآمد ہو ئے ہیں اور لگتا ہے کہ وہ ہلاک کردی گئی ہیں، اداکارہ لیلیٰ خان، ان کی والدہ سلینا اور ان کے چار دیگر اہلخانہ ممبئی سے گزشتہ برس فروری سے لا پتہ ہیں اور تب سے پولیس اس کیس کو حل کرنیکی کوشش کر رہی تھی۔ لیلیٰ خان نے کئی فلموں میں کام کیا تھا لیکن راجیش کھنّہ کے ساتھ ان کی فلم ''وفا'' کافی مشہور ہے جس میں پیار و محبتپر مبنی ایک خطرناک کہانی پیش کی گئی تھی۔

 


پولیس نے کچھ روز پہلے لیلیٰ خان کے سوتیلے والد پرویز ٹاک کو گرفتار کیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز ٹاک نے لیلیٰ سمیت دیگر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پرویز ٹاک سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پولیس نے لیلیٰ کے فارم ہاؤس سے انسانی ڈھانچے برآمد کیے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اب اس کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج انتظار ہے۔ مسٹر ہمانشو کے مطابق چھ ڈھانچوں میں سے ایک مرد کا ہے اور وہ لگتا ہے کہ لیلیٰ کے بھائی عمران کی لاش ہے باقی پانچ خواتین کے ڈھانچے ہیں۔

ڈی این اے ٹیسٹ کو لیلیٰ کے اصلی والد نادر پٹیل سے میچ کیا جائیگا جو ابھی حیات ہیں۔ پولیس نے فارم ہاؤس سے لوہے کی سلاخ اور دو چاقو بھی بر آمد کیے ہیں۔ پولیس کمشنر ہمانشو رائے نے میڈیا کو بتایا کہ جائیداد کا بھی کچھ جھگڑا تھا لیکن سلینا اپنے بچوں کے ساتھ دبئی میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں جبکہ پرویز کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا اس لیے انہیں لگا کہ شاید سب انہیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ فارم ہاؤس پر پارٹی کے بعد رات میں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور ٹاک نے پہلے سلینا کو قتل کیا اور بعد میں سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے دیگر افراد کو ہلاک کیا۔
Load Next Story