موجودہ غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضہ کرتی ہے شہبازشریف

اے پی سی کے جرات مندانہ فیصلے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنگ کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 04, 2015
اب پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، شہباز شریف، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملک میں موجودہ غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضہ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس کے جرات مندانہ فیصلے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنگ کی حیثیت رکھتے ہیں، دہشت گردوں کو اپنے ظلم و بربریت کا حساب دینا ہوگا اب پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں