اورکزئی ایجنسی میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 8 زخمی
لوئر اورکزئی کے مقامی فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان فٹ بال میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوگیا
لوئر اورکزئی میں فٹ بال میچ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر اورکزئی کے مقامی فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان فٹ بال میچ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔