متاثرین شمالی وزیرستان کی گھروں کو واپسی آئندہ ماہ سے شروع ہوجائے گی آئی ایس پی آر
قوم دہشت گردی کوجڑسےاکھاڑنےکیلئے متحد ہےجبکہ خیبرپختونخواکےلوگ دہشتگردوں کےسامنے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئے،آرمی چیف
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ان کے گھروں کو واپسی اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کورہیڈ کوارٹرپشاور میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک، گورنر سردار مہتاب عباسی اور آئی جی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور کورکمانڈر پشاور بھی شریک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت صوبے اور فاٹا کی سکیورٹی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اس موقع پر شمالی وزیرستان کے متاثرین کی اگلے ماہ سے گھروں کو واپس کا بھی فیصلہ ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی مرحلہ وار ہوگی اور پاک فوج حکومت اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ان کی واپسی کو یقینی بنائے گی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے لوگ دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں اور صوبوں کے لوگوں نے ہمت اور حوصلے سے دہشت گردوں کو معاشرے میں تنہا کردیا ہے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فوج حکومت کے ساتھ مل کر شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کے لیے کام کرے گی جب کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بھی مکمل تعاون کیا جائے گا۔