کراچی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جاں بحق

سیف اللہ آفریدی کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک January 04, 2015
سیف اللہ آفریدی اے این پی ضلع غربی کے قائم مقام صدر تھے، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی، فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیدار سیف اللہ آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیف اللہ آفریدی کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی کے مطابق سیف اللہ آفریدی ضلع غربی کے قائم مقام صدر تھے جب کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 90 سے الیکشن میں بھی حصہ لیا ،ترجمان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |