جاویداقبال کاتقررمنسوخ طاہرشہبازچیئرمین سی ڈی اے تعینات
24گھنٹے میں دوسراچیئرمین لگایا گیا، فرخنداقبال نے برطرفی کا اقدام چیلنج کردیا۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ روزلگائے گئے چیئرمین سی ڈی اے جاویداقبال اعوان کے تقررکے احکامات منسوخ کرکے انھیں چیئرمین این ایچ اے اوروہاں چیئرمین تعینات سیدمحمدعلی گردیزی کو اسٹیبلشمینٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں تعینات ڈی ایم جی گریڈ21کے ایڈیشنل سیکریٹری طاہرشہبازکوسی ڈی اے کانیاچیئرمین بنایا گیاہے، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ19کے ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خیال زادگل کوڈیپوٹیشن پرپاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کاڈائریکٹرتعینات کیا گیا۔ ادھر انجینئر فرخنداقبال نے بطورچیئرمین سی ڈی اے عہدے سے ہٹائے جانے کے اقدام کواسلام آبادہائیکورٹ میںچیلنج کر دیا۔
سابق چیئرمین کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت آج جسٹس انورکانسی کرینگے،درخواست گزار فرخندا قبال کو بغیر وجہ بتائے ہٹاکرپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن بھیجاگیاہے،مذکورہ اقدام غیرقانونی اور سی ڈی اے آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔ طاہر شہبازنے سی ڈی ا ے کے نئے چیئرمین کے طور پر ذمے داری سنبھال لی،سی ڈی اے کے27 ویںچیئرمین نے 1983میںCSS کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعدسول سروس میں شمولیت اختیارکی تھی۔