آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

تمام سرکاری افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجا جائے، سپریم کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک January 05, 2015
جیل سپرینٹنڈنٹ شاکر حسین شاہ اور اسمہ شاہد سمیت دیگر افسران نے سندھ حکومت کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سندھ حکومت کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ نے کی اور سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام افسروں کو ان کے اصل محکموں میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو کے ایم سی، کے ڈی اے، پولیس، سوئی گیس اور واٹر بورڈ کے افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |