وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان بھی امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک January 05, 2015
دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔وزیراعظم نواز شریف فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خارجہ امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کو دہشت گردی سے متعلق قومی لائحہ عمل سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

امریکی سفیر نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے سانحہ معصوم بچوں کے قتل پر امریکا کو بہت دکھ پہنچا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان بھی امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |