وطن عزیز کے بہادر سپوت کی ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

لاہور کے یاد علی نے جان پر کھیل کر بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچا لیا


ویب ڈیسک January 05, 2015
یاد علی کے بیٹے نے سامان سے لدے بدمست ٹرالر کو ی ویڈیو بھی بنائی۔ فوٹو؛ فائل

بعض اوقات انسان اپنی جان پر کھیل کر ایسے کام انجام دیتا ہے جو دیکھنے اور سننے میں تو فلمی دنیا کی طرز کے معلوم ہوتے ہیں مگر جب وہ کارنامے حقیقی زندگی میں رونما ہوتے ہیں تو بہادری کی داستان رقم کر دیتے ہیں اور ایسا ہی کارنامہ انجام دیا ہے ایک پاکستانی شہری نے بے قابو ٹرالر کو روک کر۔

لاہور کا رہائشی یاد علی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ موٹروے کے راستے اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے کہ سالٹ رینج کی ڈھلانوں پر اُن کی نظر سامان سے لدے ایک ٹرالر پر پڑی جو بدمست ہاتھی کی طرح کبھی لہراتا ہوا سڑک کے ایک طرف بنی دیوار سے ٹکراتا تو کبھی دوسری طرف۔ یاد علی کے بڑے بیٹے عرش نے فوراً اپنے موبائل سے ٹرالر کی ویڈیو بنانا شروع کردی اور جب ان کی نظر ٹرالر کی ونڈ اسکرین پر پڑی تو اس وقت مزید حیران ہوئے جب انھیں پتہ چلا کہ ٹنوں وزنی سامان سے لدے ٹرالر میں کوئی ڈرائیور موجود ہی نہیں۔

یاد علی اور ان کی فیملی یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی اور بچوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ بابا ٹرک میں کوئی بھی نھیں ہے، بابا گاڑی جلدی بھگائیں۔ یاد علی کی فیملی دعائیں کرنے لگی کہ اللہ کرے ٹرالر کسی طرح رک جائے لیکن سامان سے لدا ٹرالر ڈھلان ہونے کی وجہ مزید تیز ہوتا جا رہا تھا، یہ صورت حال دیکھ کر یاد علی نے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو کسی بڑے حادثے سے بچانے کے لیے ٹرالر روکنے کا فیصلہ کیا جس پر ان کی اہلیہ نے انھیں منع کیا کہ پاگل مت بنیں لیکن یاد علی نے اپنی گاڑی ایک طرف پارک کی اور نکل کرٹرالر کی طرف بھاگا اور اس میں سوارہوگیا اور اپنی جان پر کھیل کر ٹرالر کو روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں