ہانگ کانگ2مسافر بردارکشتیوں میں تصادم 36 ہلاک 100 زخمی

ہانگ کانگ میں ساحل کے قریب دو مسافر بردار کشتیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔


APP October 03, 2012
ہانگ کانگ میں ساحل کے قریب دو مسافر بردار کشتیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہانگ کانگ میں ساحل کے قریب دو مسافر بردار کشتیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ہانگ کانگ پاور قومی دن کے موقع پر اپنے عملے اور ان کے اہلخانہ کوآتش بازی کا مظاہرہ دکھانے کے لیے وکٹوریا ہاربر لے کر جا رہی تھی کہ اس دوران ان کی کشتی ایک دوسری کشتی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد 100 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے، حادثے میں بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ہانگ کانگ کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سو سے زائد افراد کو پانچ مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے نو کو شدید چوٹیں آئیں ہیں اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں