خاکی اورسویلین میں پل بنناچاہتے ہیں سینیٹ کمیٹی

کمیٹی17اکتوبرکونیول ہیڈکوارٹرکادورہ،18 اکتوبرکودفاعی بجٹ پربریفنگ لے گی.


Sana News October 03, 2012
کمیٹی17اکتوبرکونیول ہیڈکوارٹرکادورہ،18 اکتوبرکودفاعی بجٹ پربریفنگ لے گی. فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع ودفاعی پیداوار نے قومی دفاعی بجٹ پر بریفنگ، پاک فوج کے تمام سروسز ہیڈکوارٹرزکے دورے اور سول ملٹری تعلقات پرخصوصی تقریب کا فیصلہ کرلیا۔

مجوزہ پلان کے مطابق 17 اکتوبرکوکمیٹی نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کرے گی، 18 اکتوبر کو دفاعی بجٹ سازی پربریفنگ دی جائیگی، یکم نومبرکوسول ملٹری تعلقات پر سیمینارہوگا ۔منگل کو ڈیفنس کارسپانڈس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہاکہ سلامتی اور دفاع کے معاملات پرروایتی کلچر آف سیکریسی تبدیل کرنا ہوگا۔ خاکی اور سویلین میں پل کاکردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

معاملات کو اوپن ہونا چاہیے،میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے حالات تبدیل ہو چکے کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔اجلاس میں ڈیفنس رپورٹنگ ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شورش زدہ علاقوں میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافیوںکوتحفظ دینے کیلیے تجاویز دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں