نائجیریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20طلبا ہلاک

فائرنگ کا واقعہ نائیجیریا کےشمال مشرقی حصے میںایک ہاسٹل میں پیش آیا،ہلاک ہونیوالوںمیں مسلمان اورعیسائی طلبا بھی شامل.


Express Desk October 03, 2012
فائرنگ کا واقعہ نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک ہاسٹل میں پیش آیا، ہلاک ہونیوالوں میں مسلمان اور عیسائی طلبا بھی شامل . فوٹو: فائل

نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے20 طلباہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ وفاقی پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے موبی کیمپس کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ایک لیکچرار نے بی بی سی کو بتایاکہ ہلاک ہونیوالے طلباکی تعداد40 سے زیادہ ہے لیکن اس بات کی سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہو سکی۔ موبی شہر اداماوا ریاست میں ہے جہاں مسلمان اور عیسائی دونوں آباد ہیں۔ اس ریاست کی سرحدیں بورنو ریاست سے ملتی ہیں جہاں بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم ریاست کے دارالحکومت میں بغاوت کے بعدمنظرِ عام پرآئی تھی۔

طلبا پر یہ حملہ بوکو حرام کے خلاف کارروائی کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔ لیکچرار نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے طلباکوقطار میں کھڑاکیا اورپھرانھیں مارنے سے پہلے سب کو اپنا نام پکارنے کیلیے کہاتھا۔ ہلاک ہونیوالوں میں عیسائیوں کے ساتھ کچھ مسلمان طلبا بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |