صدر ممنون حسین نے سینیٹر مشاہداللہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے سینیٹر مشاہد اللہ کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کی تھی جس پر انہوں نے دستخط کردیئے


ویب ڈیسک January 05, 2015
سینیٹر مشاہد اللہ جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور انہیں اطلاعات و نشریات کی وزارت سونپے جانے کا امکان ہے، ذرائع فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کی تھی جس پر انہوں نے دستخط کردیئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور انہیں اطلاعات و نشریات کی وزارت سونپے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔