ایئر ایشیا کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

فلائٹ 7633 سورابایا سے بینڈنگ پرواز بھرنے کی سب تیاری مکمل کرچکی تھی کہ اچانک زوردار آواز سے طیارے کا انجن بند ہوگیا

طیارے کا انجن خراب نہیں ہوا تھا بلکہ اس کو اسٹارٹ کرنے والے یونٹ نے کام کرنا چھوڑدیا تھا،حکام ایئر ایشیا ۔ فوٹو فائل

ایئر ایشیا کے طیارے کی تباہی کی باز گشت ابھی فضاؤں میں ہی موجود ہے کہ ایک اور طیارہ عین پرواز کے وقت تکنیکی خرابی کا شکار ہوکر بند ہوگیا اور ایک بڑے حادثے سے بچ گیا۔


انڈونیشی میڈیا کے مطابق ایئر ایشیا کی فلائٹ 7633 سورابایا سے بینڈنگ پرواز بھرنے کی سب تیاری مکمل کرچکی تھی کہ اچانک ایک زوردار آواز کے ساتھ طیارے کا انجن بند ہوگیا جس نے تمام مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔ ایئر ایشیا کے حکام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کا انجن خراب نہیں ہوا تھا بلکہ انجن کو اسٹارٹ کرنے والا پاور یونٹ بند ہوگیا تھا جسے درست کرکے پرواز کو روانہ کردیا گیا اور وہ اپنی منزل مقصود پر بحفاظت اتر بھی گئی۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو ایئرایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 عملے سمیت 162 افراد کو لے کر انڈونیشیا سے سنگاپورجارہی تھی کہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے بیشترمسافروں کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔
Load Next Story