نادرا نے نیشنل کیش رمیٹنس پروگرام کا آغاز کردیا
ملک بھرمیں نادراکے117مراکزپربیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم وصول کی جاسکیں گی.
KARACHI:
نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپنے عزیزوں کو بھیجی جانے والی رقوم کی فراہمی کیلیے نیشنل کیش رمیٹنس پروگرام کا آغاز کر دیا ۔
پاکستانی شہری اب ملک بھر میں قائم نادرا کے117مراکز پر بیرون ملک سے رشتے داروں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم وصول کرسکیں گے ۔ ترسیلات زر کی فراہمی کی یہ خدمات نادرا اور ایچ اینڈ ایچ ایکسچینج کمپنی کا مشترکہ اقدام ہے ۔ سروس کے آغاز کے حوالے سے تقریب کا اہتمام نادرا ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا ۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی حیثیت اب صرف ایک شناختی کارڈ کی نہیں بلکہ تمام قانونی، کاروباری و ضروری امور کیلیے لازمی اور ان کے حقوق کا پاسدار ہے۔
نادرا شہری مرکزیت کا حامل سمارٹ ای۔ گورنمنٹ پروگرام بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس سہولت کو رواں سال کے آخر تک ان مراکز تک وسیع کیا جائے گا جہاں فی الحال یہ خدمات میسر نہیں ۔ نادرا ملک میں ای کامرس متعارف کرنے والا اولین ادارہ ہے اور برانچ لیس بینکنگ کی سہولت سے خصوصی طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر مستفید کررہا ہے۔ صارفین یہ تفصیلات نادرا کی ہیلپ لائن 111-786-100 (051) پر کال کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔