ٹمبر مارکیٹ میں جلد تعمیراتی کا م شروع کردیا جائے گا گورنر سندھ

تباہ ہونے والی 13 عمارتیں از سر نو تعمیر اور 5 عمارتوں کی مرمت کی جائے گی

تباہ ہونے والی 13 عمارتیں از سر نو تعمیر اور 5 عمارتوں کی مرمت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ متاثرین کی مکمل بحالی تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، بہت جلد متاثرہ عمارتوں پر تعمیراتی کا م شروع کردیا جائے گا۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، دورہ ٹمبر مارکیٹ کے دوران گورنر سندھ نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے ریلیف کیمپ برائے متاثرین ٹمبر مارکیٹ گئے اور وہاں خواتین سے آگاہی حا صل کی۔

متحدہ قومی مومنٹ کے ا راکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، گورنر سندھ نے کہا کہ آتشزدگی سے 13 عمارتیں مکمل مخدوش ہو چکی ہیں جن کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا 5 عمارتوں کی مرمت کی جائے گی بولٹن مارکیٹ اور عباس ٹائون کی طرح ٹمبر مارکیٹ کو بھی دوبارہ اصل حالت میں بحال کریں گے۔
Load Next Story