آرڈننس فیکٹریزپرحملے کے خدشہ کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کرنے کا حکم
دہشت گردعناصر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریزپی او ایف واہ سمیت وہاں کام کرنیوالے ملازمین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، حکام
پاکستان آرڈننس فیکٹریزسمیت دیگرحساس اداروں،انکے عملے اوربسوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش پولیس اورسیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کوسیکیورٹی انتظامات کو بہتر بناکرسخت نگرانی کیلیے کہا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اوراٹک پولیس سمیت سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیاکہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گردعناصر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریزپی او ایف واہ سمیت وہاں کام کرنیوالے ملازمین،اٹک کے علاقے میں ایک حساس ادار ے کے ملازمین سمیت پی او ایف کے ملازمین کوحویلیاں اورسنجوال کے علاقوں سے لانے اور چھوڑنے والی بسوں پرحملے کی منصوبہ بندی کی ہے لہٰذا سکیورٹی انتظامات کوسخت کرکے تمام مقامات کی نگرانی اورسٹاف کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی انتظامات کویقینی بنایا جائے۔