آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے وزیر اعظم

آئینی ترامیم غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام ہے اراکین اسمبلی وام کو ان اقدامات سے متعلق آگاہ کریں، وزیراعظم

حکومت ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ چاہتی ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ 21ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جن سیاسی قائدین کو تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔


اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ چاہتی ہے، آئینی ترامیم غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام ہے،اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جاکرعوام کو ان غیر معمولی اقدامات سے متعلق آگاہ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، دیگر سیاسی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا ہوسکے اور ان پر تحفظات دور کئے جائیں گے۔
Load Next Story