پشاور میں کھیتوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

شواہد کی روشنی میں امکان ہے کہ تینوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 06, 2015
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

بڈھ بیر میں کھیتوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں کھیتوں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں، تمام افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول افراد میں سے دو کی شناخت فہیم اور احمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے، تینوں افراد کا تعلق ماشو خیل سے ہی ہے، ہلاک کئے جانے والوں میں بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ شواہد کی روشنی میں امکان ہے کہ تینوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے تاہم قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں