عراق میں خودکش حملوں اور جھڑپوں میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک

خودکش حملے کے بعد علاقے میں جھڑپوں اورفائرنگ کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے،حکام


ویب ڈیسک January 06, 2015
2 خودکش بمبار نے صوبہ انبار کے علاقے الجبہ میں مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، حکام. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: عراق میں 2 خودکش حملوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں13 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی صوبے انبار میں 2 خودکش حملوں اور اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق 2 خودکش بمبار نے صوبہ انبار کے علاقے الجبہ میں مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ خودکش حملے کے بعد علاقے میں شروع ہونے والی جھڑپوں اورفائرنگ میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اس کے پیچھے عراق میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں کا ہاتھ ہے جس میں سرفہرست داعش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں