کراچی حصص مارکیٹ میں مندی89پوائنٹس گر گئے

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس89.06 پوائنٹس کی کمی سے 32668.73 ہوگیا۔


Business Reporter January 07, 2015
کاروباری حجم پیر کی نسبت 22.49 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ54 لاکھ 31 ہزار760 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: آئی این پی

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پانچ روزمسلسل تیزی کے بعد منگل کو ایک بارپھر اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب ہوگئے جس سے انڈیکس کی32700 پوائنٹس کی حد گرگئیں، 57.79 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے14 ارب71 کروڑ9 لاکھ49 ہزار480 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے آئل اینڈ گیس سیکٹر جبکہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود ممکنہ طور پر کم ہونے کے خدشات پر بینکنگ سیکٹر میں فروخت کا رحجان غالب رہا جبکہ فرٹیلائزر سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان رہا ۔

جس سے مارکیٹ مندی کے گرداب میں چلی گئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس89.06 پوائنٹس کی کمی سے 32668.73 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس89.58 پوائنٹس کی کمی سے 21151.63 اور کے ایم آئی30 انڈیکس272.51 پوائنٹس کی کمی سے51672.95 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 22.49 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ54 لاکھ 31 ہزار760 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار372 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 137 کے بھاؤ میں اضافہ، 215 کے داموں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں