وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ
دورہ بحرین سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، وزیر اعظم
وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بحرین کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم بحرین کی قیادت سے وہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ، توانائی کے شعبے میں تعاون، بحرین میں پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر گفتگو کریں گے۔
بحرین روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلیجی عرب ممالک سے انتہائی دیرینہ تعلقات ہیں، دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو گزشتہ 40 سال کے دوران بحرین کے کسی بادشاہ کا یہ پہلا دورہ تھا-