صدر مملکت ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیئے

صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد اب یہ ترامیم پر باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن گئی ہیں

گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترامیم منظور کی تھیں۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے 21ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ ترامیم آئین کا باضابطہ حصہ بن گئی ہیں۔


آئین کے تحت 21ویں آئینی ترمیم کے منظور شدہ بل کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی جس پر صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کردیئے ہیں، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اب یہ ترامیم آئین کا حصہ بن گئی ہیں اور آج ہی سے لاگو ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترامیم منظور کی تھیں جس کے تحت 2 برس کے لئے فوجی عدالتوں کا قائم کی جانی تھیں جن میں دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی تیز سماعت ہوگی۔
Load Next Story