بھارت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک 20 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طالب علموں کی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طالب علموں کی ہے۔ فوٹو: فائل


آننتا پور میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس ریاست آندھرا پردیش کے ضلع آننتا پور کے علاقے مڈاکاسرا سے پینوکونڈا جا رہی تھی کہ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد طالب علموں کی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Load Next Story