21 ویں ترمیم پاس کرکے پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے بلاول بھٹو زرداری

قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا تھا


ویب ڈیسک January 07, 2015
پارلیمنٹ کو 21 ویں ترمیم کا کڑوا گھونٹ پینا ہی پڑا ہے، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 21 ویں ترمیم پاس کرکے پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے۔

21 ویں آئینی ترمیم پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ٹوئٹر'' پر اپنے رد عمل میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو 21 ویں ترمیم کا کڑوا گھونٹ پینا ہی پڑا ہے اور پارلیمنٹ نے یہ ترمیم کرکے اپنی ناک کٹوالی ہے جبکہ اس ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ نے خود کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی ایکٹ اور 21 ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوا جس کے تحت ملک بھر میں 2 سال کے لئے فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی جس میں دہشت گردوں کے مقدمات چلا کریں گے،بل پر صدر مملکت ممنون حسین نے بھی دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے اراکین نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں