خام تیل کی قیمت 2009 کے بعد پہلی بار 50 ڈالرفی بیرل سے بھی نیچے گرگئی
خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 49.92 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت مئی2009ء کے بعد سے پہلی بارکم ہوکر50 امریکی ڈالرفی بیرل ہو گئی ہے۔
بدھ کوہونیوالی تجارت کے ابتدائی رجحان کے پیش نظرتیل کی قیمت میں فی بیرل ایک ڈالرسے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی اور اب یہ49.92 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتوںمیںعالمی معیشت کی ترقی کی رفتارمیں سست رفتاری اورتیل وگیس کی فراہمی میں اضافے کے سبب انکی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکا میں تیل کی قیمت پہلے ہی50 ڈالرفی بیرل سے نیچے جاچکی تھی۔ ادھرتیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک پیداوارمیںکمی کیخلاف ہے۔ سی ایم سی مارکیٹس کے تجزیہ نگارمائیکل ہیوسن نے کہاکہ ہمیں اوپیک کیجانب سے پیداوار پرکنٹرول کی کوئی علامت نظرنہیں آرہی ہے، اس لیے آنے والے ہفتوں میں اسکی قیمت میں مزیدکمی آئےگی اوریہ40 ڈالرفی بیرل کی جانب آئے گا۔