پاکستانی نژاد زوہیب نے14 سال کی عمر میں ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی میں داخلہ لیکراپنےبھائی کاریکارڈ توڑدیا

ذوہیب احمد کو ریاضی میں قابل رشک حد تک دسترس حاصل ہے


INP January 08, 2015
ذوہیب احمد سے قبل ہیمپٹن یونیورسٹی کے کم عمر طالبعلم کا ریکارڈ ان کے بھائی وجیہہ احمد کے پاس تھا۔ فوٹو: فائل

ریاضی میں قابل رشک حد تک دسترس رکھنے والے پاکستانی نژاد طالبعلم زوہیب احمد نے صرف 14 سال کی عمر میں برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ لے کر سب کوحیران کردیا ہے۔


زوہیب احمد برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمرترین طالبعلموں میں سے ایک ہیں جنھوں نے ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی کے سب سے کم عمرترین طالبعلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ ان سے پہلے برطانوی یونیورسٹی کے کم عمرترین طالبعلم کا ریکارڈ ان کے بڑے بھائی وجیہہ احمد نے قائم کیا تھا۔ ہمپشائر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے زوہیب احمد نے8 سال کی عمر میں جی سی ایس ای (ثانوی بورڈ) کا ریاضی کا امتحان اے گریڈ سے پاس کر لیا تھا، اس وقت زوہیب تیسری جماعت کا طالبعلم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں