رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 15 افراد زخمی

خان بیلہ کے قریب دھند کے باعث 3 بسوں اور ٹرک میں تصادم ہو گیا


ویب ڈیسک January 08, 2015
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: قومی شاہراہ پر خان بیلہ کے قریب دھند کے باعث 3 بسوں اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر خان بیلہ کے قریب دھند کے باعث 3 بسوں اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں