کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران القاعدہ کے 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی کمانڈر پرویزعرف پرو بھی شامل ہے، ایس ایس پی ملیر
سہراب گوٹھ کی مدینہ کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطچابق پولیس کے 500 اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ کی مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے ایک اہلکار کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
راؤ انوار کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں القاعدہ کا مقامی کمانڈر پرویزعرف پرو بھی شامل ہے۔