سپریم کورٹ کا سندھ اور پنجاب حکومتوں کو ایک ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم

آئندہ سماعت پر پیش رفت ہو یا نہ ہو ہمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ چاہیئے، چیف جسٹس ناصرالملک


ویب ڈیسک January 08, 2015
سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اقدامات کریں تاکہ الیکشن کمیشن ایک ماہ میں حلقہ بندیاں کر سکے، جسٹس ناصرالملک۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں ایک ماہ میں مکمل کی جائیں۔


چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس ناصر الملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت ہو یا نہ ہو ہمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ چاہیئے اس لئے سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اقدامات کریں تاکہ الیکشن کمیشن ایک ماہ میں حلقہ بندیاں کر سکے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کنٹونمنٹ علاقوں میں قانون سازی 7 روز میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں