کرم ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 4 اہلکار شہید

دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک January 08, 2015
دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی/فائل

لاہور:

سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شپک میں سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں