سیہون کے قریب ٹرک کے ٹرین کی زد میں آنے سے 3 افراد جاں بحق
دھند کے باعث ڈرائیور ٹرین کی رفتار اور فاصلے کا اندازہ نہ لگاسکا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
FAISALABAD:
دھند کے باعث ریلوے پھاٹک پر ٹرک کے ٹرین کی زد میں آنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیہون کے قریب ریلوے پھاٹک ایل ایکس تھری پر مزدوروں سے بھرے ٹرک کا ڈرائیور دھند کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے فاصلے اور اس کی رفتار کا صحیح اندازہ نہ کرسکا اور پھاٹک عبور کرنے کے لئے گاڑی آگے بڑھا دی، اسی اثنا میں ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 محنت کش موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال سیہون اور مانجھن منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پھاٹک پر کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے باعث ایک رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا تھا جس کے نتیجے میں اسکول جانتے ہوئے 8 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔