عمران خان کا اپنے ولیمے کی تقریب خدمت خلق کیلئے استعمال کرنے پر غور

عمران خان کے دعوت ولیمہ کے کارڈز ایک سے 10 لاکھ روپے میں فروخت ہوں گے


ویب ڈیسک January 08, 2015
خصوصی کارڈ خریدنے والوں کو دلہا دلہن کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع بھی ملے گا. فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ دوسری شادی کے چرچے ہر جگہ ہو رہے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان اپنے ولیمے کی تقریب کو شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے استعال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے دعوت ولیمہ کو فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں جو شوکت خانم کینسر اسپتال کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت ولیمہ کے کارڈ ایک سے 10 لاکھ روپے میں حاصل کیا جا سکے گا جب کہ خصوصی کارڈز 5 سے 10 لاکھ میں ملیں گے اور خصوصی کارڈ حاصل کرنے والوں کو دلہا دلہن کے ساتھ تصویر کھچوانے کا موقع بھی ملے گا۔ عمران اور ریحام خان کی ولیمے کی تقریبات اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گی۔

عمران خان کی ولیمے کی تقریب میں 1500 افراد کی شرکت متوقع ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کو شوکت خانم اسپتال کے لئے 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ برس نومبر میں بی بی سی ویدر گرل ریحام کے ساتھ نکاح کر چکے ہیں، نکاح کی تقریب وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کے بھائی کے گھر ہوئی جس میں صرف چند لوگوں نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں