مولانا فضل الرحمان ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں ایم کیوایم

مولانا فضل الرحمان طالبان کا احتساب ہونے پر ہواس باختہ ہیں، انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور


ویب ڈیسک January 08, 2015
مولانا فضل الرحمان بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار، فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو ملک میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کررہے ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آج متعصب ذہن کی عکاسی اور ہزاروں فوجیوں کے خون سے غداری کی ہے وہ پوری قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کراچی اور اس کے عوام کے خلاف زہر افشانی کی وہ کراچی دشمنی اور طالبان کی حمایت کررہے ہیں انہیں طالبان دہشت گرد کیوں نظر نہیں آتے جبکہ مولانا فضل الرحمان طالبان کا احتساب ہونے پر ہواس باختہ بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کے معاملے پر اکٹھی ہے اور مولانا فضل الرحمان اسے تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں اس طرح وہ ملک کو آگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں اور وہ بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے جب کہ بابر غوری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں آرمی چیف کے سامنے آئینی ترامیم پر رضا مندی ظاہر کی لیکن اجلاس سے باہر آکر انہوں نے اس کی مخالفت کردی، مولانا فضل الرحمان نے شہدائے پشاور کے چہلم سے ہی پہلے ہی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں