پوری قوم اور مسلح افواج شہدائے پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹر پشاور میں شہدائے آرمی پبلک اسکول کیلئے قرآن خوانی میں شرکت کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 08, 2015
جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب سمیت آپریشن خیبرون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ پوری قوم اور مسلح افواج شہدائے پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کرکے کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی اور آپریشن ضرب عضب سمیت آپریشن خیبرون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اور ان کی اہلیہ نے شہدائے پشاور کے لیے قرآن خوانی میں بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور مسلح افواج شہدائے پشاور کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔