کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا پلان تشکیل دیدیا گیا

اسکولوں کی بیرونی سیکورٹی پولیس،رینجرزاورانٹیلی جنس ادارےاوراندرونی سیکیورٹی اسکول انتظامیہ کےذمہ ہوگی،اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک January 08, 2015
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 5 جنوری سے کھلنا تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

12 جنوری سے کھلنے والے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی زیر صدارت اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم نثار کھوڑو، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو 12 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بیرونی سیکیورٹی پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں اور اندرونی سیکیورٹی اسکول انتظامیہ کے ذمہ ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 5 جنوری سے کھلنا تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔