نکاح خواں کے دستخط نہ کرنے کے باعث عمران خان اور ریحام کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا

عمران اور ریحام خان کےنکاح خواں مفتی سعید خود نکاح نامےپردستخط کرنا بھول گئے


ویب ڈیسک January 08, 2015
باتوں باتوں میں رسم ورواج یاد ہی نہیں رہا لہذا اب کل عمران خان کے نکاح نامے پر دستخط کردوں گا، مفتی سعید فوٹو؛عمران خان ایف بی پیج

KARACHI: نکاح خواں کے دستخط نہ ہونے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ریحام خان کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خود نکاح نامے پر دستخط کرنا بھول گئے جس کے باعث عمران خان اور ریحام خان کا نکاح نامہ ادھورا رہ گیا۔ مفتی سعید کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد لوگوں سے گلے ملتا رہا اورخود نکاح نامے پر دستخط کرنا بھول گیا لہذا اب کل عمران خان کے نکاح نامے پر دستخط کردوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔