سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم

پاکستانی محمد شہبال پیٹ میں بڑی تعداد میں منشیات کے کیپسول رکھ کر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، سعودی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک January 08, 2015
پاکستانی محمد شہبال پیٹ میں بڑی تعداد میں منشیات کے کیپسول رکھ کر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، سعودی وزارت داخلہ۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری محمد شہبال پیٹ میں بڑی تعداد میں منشیات کے کیپسول رکھ کر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا اورجرم ثابت ہونے سرقلم کرنے کی سزا سنائی گئی جس کے بعد نئے سال کے بعد سے اب تک سر قلم کئے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئے ہیں جن میں 13 پاکستانی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔