ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھنے والے روبیل سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے

روبیل نے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور جنسی زیادتی بھی کی، بنگلہ دیش کی 19 سالہ اداکارہ نازنین ہیپی کا الزام


AFP January 09, 2015
وہ جنسی زیادتی میں ملوث ہیں نہ ہی شادی کا وعدہ کیا تھا، ہیپی انھیں بلیک میل کررہی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب دیکھنے والے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر روبیل حسین جنسی زیادتی کے کیس میں سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔

میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اگلی سماعت تک جیل بھیجنے کا حکم دیا، نوجوان پیسر کی میگا ایونٹ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 19 سالہ اداکارہ نازنین ہیپی نے الزام عائد کیا تھا کہ روبیل نے ان سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور جنسی زیادتی بھی کی، جس پرپولیس نے کرکٹر کے خلاف کرمنل کیس دائر کیا، عدالت کی جانب سے دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہوچکا ہے۔ روبیل کا کہنا ہے کہ وہ جنسی زیادتی میں ملوث ہیں نہ ہی شادی کا وعدہ کیا تھا، ہیپی انھیں بلیک میل کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں