موبائل کمپنیوں کو تمام سموں کی 3 ماہ میں تصدیق کی ہدایت

10کروڑ سے زائد موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک ری ویریفکیشن 12جنوری سے شروع کی جائیگی


Kashif Hussain January 09, 2015
غیر تصدیق شدہ سمیں 27فروری کو بلاک کردی جائیں گی، کمپنیوں نے منصوبہ بندی کرلی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے موبائل کمپنیوں کو ملک بھر میں زیر استعمال تمام موبائل فون سمیں3 ماہ کے اندر بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے از سر نو تصدیق کی ہدایت کردی ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق 10 کروڑ سے زائد موبائل فون کی سموں کی بائیومیٹرک ری ویرفکیشن کا عمل 12جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔ تصدیق کا عمل 2مراحل میں ہوگا پہلے مرحلے میں ملک کے حساس شہروں کراچی ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، بلوچستان اور فاٹا کے علاقوں میں زیر استعمال 2کروڑ 10 لاکھ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں زیر استعمال2کروڑ 30لاکھ موبائل فون سموں کی تصدیق 12جنوری سے شروع کی جائے گی۔

یہ عمل26فروری تک جاری رہے گا۔ غیر تصدیق شدہ تمام موبائل فون سمیں 27 فروری کو بلاک کردی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 4کروڑ 40لاکھ سموں کی تصدیق ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 27 فروری سے شروع ہوگا جس میں ملک بھرمیں چلنے والی 5 کروڑ 90لاکھ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی اوردوسرے مرحلے میں غیرتصدیق شدہ موبائل فون کنکشن 14 اپریل کو بلاک کردیے جائیں گے۔

موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک ری ویریفکیشن کیلیے ملک بھر میں چلنے والی10کروڑ 30 لاکھ سموں کو 2حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ ایک فہرست کو سفید جبکہ دوسری فہرست کوگرے کلر کی شناخت دی گئی ہے۔ سفید فہرست میں وہ صارفین شامل ہیں جو حساس علاقے سے باہر اور ایک شناختی کارڈ پر ایک یا 2موبائل فون سمیں استعمال کر رہے ہیں۔

سفید فہرست میں شامل موبائل فون کنکشنزکی تعداد 5کروڑ 90لاکھ ہے۔ گرے فہرست میں پاکستان کے حساس شہروں بلوچستان اور فاٹا میں زیر استعمال 4کروڑ 40لاکھ سمیں شامل ہیں اس فہرست میں ایسے صارفین کو شامل کیا گیا ہے جنکے ایک شناختی کارڈ پر 2 یا اس سے زائد سمیں جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |