بھائی کی شادی کا دعوت نامہ ملا نہ ہی بتایا گیا علیمہ خان

ہم بہنیں لاہور میں ہیں اور ہمیں عمران خان کی شادی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، علیمہ خان


INP January 09, 2015
ہم بہنیں لاہور میں ہیں اور ہمیں عمران خان کی شادی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، علیمہ خان فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین کی دوسری شادی بھی خاندان میں باعث نزاع بن گئی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر بہنوں نے شرکت نہیں کی، علیمہ خان نے کہا کہ ہم لاہور میں ہیں نہ تو عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ ملانہ ہی ہمیں شادی بارے بتایا گیا، عمران خان کی جمائمہ گولڈ سمتھ سے (پہلی) شادی کے وقت بھی خاندان کے افراد نے مخالفت کی تھی، جب کہ من مانی کرنے پر خاندان میں دراڑ پڑ گئی تھی جو ایک مرتبہ پھر پڑتی نظر آ رہی ہے۔

جمعرات کو رابطہ کرنے پر علیمہ خان نے بتایا کہ انہیں عمران خان کے نکاح اور شادی میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ ہم بہنیں لاہور میں ہیں اور ہمیں عمران خان کی شادی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں