اینکرپرسن ریحام کو عمران خان کےانٹرویو کیلئے ڈیڑھ سال انتظار کرنا پڑا

شادی سے پہلے دونوں کے درمیان صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی تھی،ذرائع


News Agencies January 09, 2015
شادی سے پہلے دونوں کے درمیان صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی تھی،ذرائع فوٹو؛ فائل

عمران خان کی نئی دلہن 41 سالہ ریحام خان لیبیا میں پیدا ہوئیں، انکی پہلی شادی ماہر نفسیات اعجاز رحمن سے ہوئی تھی جن سے ان کے تین بچے ہیں۔

ریحام خان نے ایجوکیشن میں گریجوایشن جبکہ سوشیالوجی میں ماسٹرزکی ڈگری شروع کی لیکن بعدازاں ایم اے جرنلزم کیا۔ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان نے حالیہ دنوں میں اپنا فیس بک اکائونٹ ڈیلیٹ کردیا جس پر ان کے89,700 فالوورز تھے۔ انھوں نے اپنے صحافتی کیریئرکا آغاز بی بی سی سے کیا جس کے بعد وہ برطانیہ میں ریڈیو سے بھی وابستہ رہیں'2013 میں ریحام خان پاکستان آئیں اور الیکشن کی کوریج کیلیے ایک پاکستانی ٹی وی جوائن کیا۔

انھیں عمران خان سے انٹرویوکیلیے ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا پڑا تب کہیں جا کر مئی 2014 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تک دونوں کے درمیان صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی تھی اور کوئی دیکھنے والایہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ ان کی مستقبل قریب میں شادی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں