کراچی میں بھی دھند کا راج فلائٹ آپریشن متاثر

شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے


ویب ڈیسک January 09, 2015
کراچی کے ساحلی پٹی سے متصل اور کھلے علاقوں دھند زیادہ پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد دھند نے کراچی میں بھی اپنے ڈیرے جما لئے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ بہت کم رہ گیا ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ پریشن بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا ہے۔ ڈرائیور فوگ لائٹس جلا کر گاڑیاں آہستہ چلانے پر مجبور ہیں جب کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے دھند میں ڈرائیونگ کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات جاری نہ کرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحلی پٹی سے متصل اور کھلے علاقوں دھند زیادہ پڑنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں