سیف اورکرینہ کی شادی پٹوڈی میں واقع محل کی تزئین وآرائش جاری

میرے علم کے مطابق یہ معمول کی تزئین و آرائش ہے اس کے علاوہ اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا، مینیجر نیرج جین۔


ویب ڈیسک October 03, 2012
نیمرانا ہوٹل کے ایک ملازم کے مطابق نیمرانا ہوٹل کے کمروں کی 25 اکتوبر تک بکنک کروائی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پٹوڈی میں واقع سیف علی خان کے آبائی محل کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے اورامکان ہے کہ سیف،کرینہ کی شادی اسی محل میں ہوگی۔

پٹوڈی میں واقع سیف علی خان کی آبائی محل ''نیمرانا'' ہوٹل کے طور پر چلایا جا رہا ہے، 16 اکتوبر کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے لئے اس کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے، جبکہ نیمرانا ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہوٹل کے کمروں کی 25 اکتوبر تک بکنک کروائی گئی ہے لیکن میں یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ سیف اورکرینہ کی شادی اسی محل میں ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے شرمیلا ٹیگور محل کا باقاعدگی سے دورہ کر رہی ہیں، سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹوڈی اور ان کے آباءاجداد کی قبریں بھی محل کے احاطے میں واقع ہیں، پٹوڈی کی برسی کے موقع پر شرمیلا ٹیگور نے بتایا تھا کہ سیف علی کی شادی ممبئی میں اور استقبالیہ دہلی میں دیا جائے گا، انہوں نے ممکنہ پنڈال کے طور پر پٹوڈی محل کا ذکر نہیں کیا تھا۔

نیمرانا ہوٹل کے مینیجر نیرج جین کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی تزئین و آرائش ہے اس کے علاوہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں