سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت پر 348 رنز کی سبقت حاصل کرلی

چوتھے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لئے۔


ویب ڈیسک January 09, 2015
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 4 ، بھونیشور کمار اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو: گیٹی امیج

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لئے جس کے بعد اسے مہمان بھارت پر 348 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔


سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک میزبان آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے 71 رنز کی بدولت 251 رنز بنا لئے جب کہ کھیل کے اختتام تک بریڈ ہیڈن 31 اور ریان ہیرس صفر کے اسکور پر کریز پر موجود ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس روجر 56، شین واٹسن 16، جوئے برن 66، ڈیوڈ وارنر 4 اور شان مارش ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہمان بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 4 ، بھونیشور کمار اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 572 رنز بنانے کے بعد ڈکلئیر کردی تھی جب کہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 475 رنز بنا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں